Sad Shayari in Urdu

Sad Shayari in Urdu is a beautiful way of expressing deep emotions like heartbreak, loneliness, and sorrow. It captures the pain of lost love, the struggles of life, and the sadness that people often feel in their hearts. Using elegant and emotional language, Sad Shayari helps readers connect with their feelings and find comfort in the shared experiences of sadness.

The beauty of Urdu Shayari lies in its rich metaphors and imagery. Poets often use symbols like dark nights, broken hearts, or fading flowers to describe the pain and longing in life. These poetic verses not only reflect sorrow but also carry a sense of hope and resilience, reminding readers that sadness is a part of life and can lead to personal growth.

Sad Shayari in Urdu is cherished by people because it resonates deeply with their emotions. It is often shared through messages, songs, or social media, allowing people to express their feelings when words alone are not enough. This form of poetry provides solace and reminds everyone that they are not alone in their struggles, offering both understanding and a sense of healing.

تو ہمیں اُن دنوں میں کیوں نہ ملا
جب ہمیں شوق تھے سنوارنے کے

تجھ کو چاہوں انداز بدل بدل کے
میری زندگی کا اکلوتا عشق ہو تم

میں نے ہر دعا میں اس کی خوشی کی دعا مانگی ہے
یہ جانتے ہوئے بھی کہ میں اس کی خوشی میں شامل نہیں ہوں

اسی انتظار میں بیٹھے ہیں ان کی محفل میں
کہ وہ نگاہ اٹھائیں تو ہم سلام کریں

میں تو چلتی ہوں تیرے عشق کے انگاروں پر
پاؤں جلتے ہیں مگر دل کو قرار آتا ہے

تم کبھی سامنے آ کر بیٹھو اور پھر۔
آنکھ اور ضبط کا جھگڑا دیکھو ۔

اس مرض کو مرض عشق کہا کرتے ہیں
نہ دوا ہوتی ہے جس کی نہ دعا ہوتی ہے

صبح ہوتی ہے شام ہوتی ہے
عمر یونہی تمام ہوتی ہے

تجھ کو خبر نہیں مگر ایک صادق لوح کو
بَرباد کر دیا تیرے دو دن کے پیار نے

چند کلیاں نشاط کی چن کر مدتوں محوِ یاس رہتا ہوں
تیرا ملنا خوشی کی بات سہی تجھ سے مل کر اُداس رہتا ہوں

تم حسن کی خود اک دنیا ہو شاید یہ تمہیں معلوم نہیں
محفل میں تمہارے آنے سے ہر چیز پہ نور آ جاتا ہے

میں زندگی کا ساتھ نبھاتا چلا گیا
ہر فکر کو دھوئیں میں اُڑاتا چلا گیا

یوں ہی دل نے چاہا تھا رونا رولانا
تیری یاد بن گئی بہانہ

تنگ آ چکے ہیں کشمکشِ زندگی سے ہم
ٹھکرا نہ دیں جہاں کو کہیں بے دلی سے ہم

کبھی خود پہ کبھی حالات پہ رونا آیا
بات نکلی تو ہر ایک بات پہ رونا آیا

غم اور خوشی میں فرق نہ محسوس ہو جہاں
میں دل کو اُس مقام پہ لاتا چلا گیا

تیرا ملنا خوشی کی بات سہی
تجھ سے مل کر اُداس رہتا ہوں

وقت انسان پر ایسا بھی کبھی آتا ہے
راہ میں چھوڑ کر سایہ بھی چلا جاتا ہے

نہ دوستی نہ محبت ہمیں کچھ راس نہیں
سب بدل جاتے ہیں ہمارے دل میں جگہ بنانے کے بعد

ہر شخص نے پرکھا ایسے
سارے امتحان ہم پر فرض ہوں جیسے

ہم تیرے لگتے تو کچھ بھی نہیں مگر
بن تیرے نہ جانے کیوں اداس رہتے ہیں

مجھے منظور ہے اب سب سے الگ رہنا
تنہا رہنا چپ رہنا سب سہنا

مل کر ان سے کیا ہوا حاصل
مفت میں زندگی اداس کر بیٹھے

نہ اپنے ساتھ ہوں نہ تیرے پاس ہوں
میں کئ دنوں سے یونہی اداس ہوں

ہم نے چپ رہ کر بھی دیکھ لیا
لوگ واقعی بھول جاتے ہیں

وہ جو کہتا ہے خوش رہا کرو
اس کو کہو کہ پھر میرے ساتھ رہا کرو

ہم نے چہرے پہ مسکراہٹ لاکے
آئینوں کو ہمیشہ گمراہ رکھا ہے

آؤ آنکھیں ملا کے دیکھتے ہیں
کون کتنا اداس ہے

وہ جو دن گزرے تھے تیرے ساتھ کبھی
کاش زندگی اتنی ہی ہوتی

مجھ سے اکتاۓ ہوۓ لوگوں میں
میں نے اپنا نام بھی دیکھا ہے

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here